امریکی قانون کے متشدد انداز میں نفاذ سے افریقی النسل افراد کی ہلاکتوں کی تعداد زیادہ رہی ، یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق

2022/03/09 11:10:10
شیئر:

آٹھ مارچ کو اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق ،مشیل بیچلیٹ نے کہا کہ امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے تشدد سے افریقی النسل افراد کے ہلاک ہونے کی تعداد بدستور زیادہ ہے۔ متعلقہ حکام کو ایسے واقعات کی تحقیقات کرنی چاہیے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔
مشیل بیچلیٹ نے  اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 49ویں اجلاس میں اپنی رپورٹ میں کہا کہ سول سوسائٹی گروپس کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق  2021 میں ،امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں 266 افریقی نژاد افراد ہلاک ہوئےاوران کے پولیس تشدد سے ہلاک ہونے کے امکانات ،سفید فام افراد کی نسبت تین گنا زیادہ ہیں۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سے متعلقہ دیگر نتائج کی بنیاد پر دیکھیں تو امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں مرنے والے افریقی النسل افراد کی تعداد مذکورہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔