مغرب کی جانب سے روس۔یوکرین تنازعہ سے متعلق "فیک نیوز" کی بھرمار

2022/03/09 17:12:53
شیئر:

روس اور یوکرین کا تنازعہ محض اسلحے تک محدود نہیں رہا ہے بلکہ اس دوران مغربی ممالک نے سائبر اسپیس میں ایک زور دار "انفارمیشن وار " شروع کر رکھی ہے۔ اس وقت، روس اور یوکرین کی صورتحال کے بارے میں غلط معلومات کو پھیلایا جا رہا ہے۔ صحیح اور غلط کو گڈ مڈ کرتے ہوئے وہم پیدا کیا گیا ہے اور یہاں تک کہ لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے کچھ گیمز کی تصویروں کو حقیقی واقعات کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ ریشین فیڈرل اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے مطابق حال ہی میں انٹرنیٹ پر یوکرین کی صورتحال کے بارے میں 1.3 ملین جھوٹی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ روس کے نائب وزیر خارجہ ریابکوف نے کہا کہ مغرب نے یکطرفہ پابندیوں، داخلی امور میں مداخلت، افواہیں پھیلانے اور سائبر حملوں کا استعمال کیا ہے۔ روس اور دیگر ممالک کو "ہائبرڈ جنگ" کا سامنا ہے ۔ جعلی خبروں کے ساتھ ساتھ ، پچھلے کچھ دنوں  سے، روس کے توانائی، مالیات، ٹیلی کمیونیکیشن، مینوفیکچرنگ، میڈیا اور دیگر صنعتوں کے بڑے اداروں کی ویب سائٹس اور نیٹ ورکس کو مغرب کی جانب سے وسیع پیمانے پر حملوں اور بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔