روس۔یوکرین تنازعے کے حوالے سے چین کو بد نام کرنے والے وائٹ ہاؤس سے وابستہ "گمنام سینئر اہلکار"

2022/03/09 17:20:24
شیئر:

25 فروری اور 2 مارچ کو "نیویارک ٹائمز" نے دو مضامین شائع کیے جن میں "امریکہ میں گمنام سینئر  اہل کار " کی جانب سے افشا کردہ معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے روس۔یوکرین تنازعے میں  چین پر تنقید کی گئی ہے۔ اس تناظر میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے  نیوز بریفنگ میں مذکورہ رپورٹس کی تردید  کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکہ نے جھوٹی معلومات گھڑ کر چین کی ساکھ  خراب کرنے کی کوشش کی ہے ۔  مختلف ذرائع کے مطابق مذکورہ مضامین میں " گمنام سینئر  اہل کار "وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل سے  تعلق رکھتے ہیں ۔ 
عالمی امور کے ماہرین نے نشاندہی کی کہ امریکہ اور نیٹو ،یوکرین کو گڑھے کی جانب مزید دھکیل رہے ہیں۔ امریکہ موجودہ یوکرائنی تنازعے کا بنیادی کردار اور آگ کو مزید ہوا دینے والا ہے۔ دوسری طرف وہ چین پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے  بد نام کر رہا ہے ۔ امریکہ کے  ایسے اقدامات انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور غیر اخلاقی ہیں۔