یوکرین میں قائم بائیو لیب میں حیاتیاتی ہتھیاروں کے اجزاء پر تحقیق کی گئی تھی۔روسی وزارت خارجہ

2022/03/09 10:34:03
شیئر:

8 مارچ کو  روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ یوکرین میں قائم بائیو لیب میں حیاتیاتی ہتھیاروں کے اجزاء پر تحقیق کی گئی تھی۔
اس سے قبل روس کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ روس نے فوجی کارروائیوں کے دوران یوکرین میں ایک فوجی حیاتیاتی پروگرام دریافت  کیا تھا جس کی مالی اعانت امریکہ نے کی تھی ۔آٹھ مارچ کو روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے اس بیان کی تصدیق کے لیے یوکرین میں بڑے پیمانے پر شواہد حاصل کیے ہیں۔
اس کے علاوہ، روس حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن کے فریم ورک کے اندر مختلف قانونی پابندیوں کےپروٹوکولز کی تیاری کے کام  کے دوبارہ آغاز کی حمایت کرتا ہے۔
 7 مارچ کو یوکرین کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ  یوکرین نے حیاتیاتی ہتھیاروں پر کوئی تحقیقات نہیں کیں۔