جان میر شائمر یوکرین بحران کا ذمہ دار کیوں امریکہ کو ٹھہراتے ہیں؟ "نیو یارکر"

2022/03/09 16:59:16
شیئر:

امریکی میڈیا  "نیو یارکر"  نے یکم مارچ کو ایک مضمون شائع کیا  جس کا عنوان تھا   جان میر شائمر یوکرین بحران کا ذمہ دار کیوں امریکہ کو  ٹھہراتے ہیں؟ اس مضمون کے مصنف آئزک شارٹینا ہیں، جو جریدے کے اسٹاف رائٹر ہیں۔ مصنف کے مطابق  جان میر شائمر  دلائل دیتے ہیں  کہ نیٹو کی مشرق کی جانب توسیع اور یوکرین کے ساتھ نام نہاد "دوستانہ تعلقات" کے لیے امریکی دباؤ نے جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ کے امکانات کو بڑھا دیا ہے۔ درحقیقت، 2014 کے کریمیا واقعے کے بعد،جان میر شائمر نے لکھا کہ: " اس بحران کی تمام تر تر ذمہ داری امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں پر   عائد ہوتی ہے۔"