افغان قائم مقام وزیر خارجہ کی امریکی حکام سے بات چیت

2022/03/12 16:56:10
شیئر:

11 مارچ کو قطری وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسی دن ترکی میں منعقدہ اناطولیہ ڈپلومیٹک فورم کے دوران قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی کی میزبانی میں افغان طالبان کی عارضی حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امریکی حکومت کے خصوصی نمائندے برائے امور  افغانستان تھامس ویسٹ سے  ملاقات کی۔
قطری فریق نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں فریقوں نے افغانستان کی سیاسی اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، افغانستان میں استحکام برقرار رکھنے اور انسانی آفات سے بچنے کی اہمیت پر زور دیا اور دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان میں مذاکرات کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔