امید ہے کہ جلد از جلد کابل ایئرپورٹ آپریشن پر ترکی اور قطر کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا،افغانستان کی عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ

2022/03/13 16:09:30
شیئر:

12 تاریخ کو افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ  امیر خان متقی نے ترکی میں انطاطولیہ ڈپلومیٹک فورم میں شرکت کرتے ہوئے جلد از جلد کابل ایئرپورٹ کے انتظام اور آپریشن کے حوالے سے ترکی اور قطر کے ساتھ ایک معاہدے تک پہنچنے کی امید ظاہر کی۔ متقی نے انکشاف کیا کہ فی الحال کچھ معاملات طے پا چکے ہیں لیکن اب بھی کچھ حل طلب  مسائل  باقی ہیں۔
27 جنوری کو ترکی، قطر اور افغان عبوری حکومت کے درمیان دوحہ میں کابل ایئرپورٹ کے انتظام اور آپریشن کے حوالے سے سہ فریقی مذاکرات کا تازہ ترین دور اختتام پذیر ہوا۔
یاد رہے کہ15 اگست 2021 کو، افغان طالبان کابل میں  داخل ہوئے ،  اس موقع پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے جلد بازی میں افغانستان سے انخلا کے دوران کابل ہوائی اڈے کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا اور رن وے سمیت دیگر تنصیبات کو ناکارہ بنادیا۔ گزشتہ برس  دسمبر کے آخر میں ترکی کے وزیر خارجہ نے امکان ظاہر کیا تھا کہ  ترکی اور قطر مشترکہ طور پر افغانستان میں پانچ ہوائی اڈے چلائیں گے ، جن میں کابل ہوائی اڈہ بھی شامل ہوگا۔