دنیا بھر میں 336 امریکی بائیو لیبز میں کون سا راز پوشیدہ ہے، ماہرین

2022/03/14 16:49:23
شیئر:

روس اور یوکرین کے درمیان جاری حالیہ تنازعے نے ایک مرتبہ پھر دنیا بھر کی توجہ یوکرین میں موجود 30 سے زائد امریکی بائیولوجیکل لیبز کی جانب مبذول کروا دی ہیں۔امریکہ اپنی حیاتیاتی جنگی تحقیق کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ان لیبارٹریوں پر انحصار کرتا ہے۔ اور یہ تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ یہ امریکہ کی 336 حیاتیاتی تجربہ گاہوں کے 10 فیصد سے بھی کم ہیں۔ مبینہ طور پر امریکہ نے دنیا بھر کے 30 ممالک میں حیاتیاتی لیبز قائم کر رکھی ہیں۔
ان لیبارٹریز میں کون سے راز پوشیدہ ہیں یہ ایک بڑا سوال ہے۔ امریکہ گزشتہ دو برس سے ایک مفروضے پر زور دیتا چلا آرہاہے کہ کووڈ-19 وائرس لیب سے لیک ہوا تھا۔ ماہرین کہتے ہیں کہ امریکہ حیاتیاتی لیبز کے خطرے سے آگاہ ہے شاید اسی لیے وہ اس مفروضے پر زور دے رہا ہے۔ امریکہ کو دنیا کے سوالوں اور تجسس کا جواب دینے کے لئے اپنی حیاتیاتی لیبز کے رازوں سے پردہ اٹھانا چاہیے۔