سابق امریکی رکن کانگریس نے یوکرین میں امریکی مالی اعانت سے فعال حیاتیاتی لیبارٹریز کو ایک ناقابل تردید حقیقت قرار دے دیا

2022/03/15 11:31:07
شیئر:

چودہ تاریخ کو سابق امریکی رکن کانگریس تلسی گیبارڈ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ یوکرین میں حیاتیاتی لیبارٹریز کے لیے امریکی فنڈنگ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے اور امریکی حکومت کو چاہیے کہ وہ سچ پر پردہ ڈالنے کی کوشش بند کرے۔

 25 سے 30 حیاتیاتی تجربہ گاہیں موجود ہیں۔ امریکی حکومت تسلیم کرتی ہے کہ ان حیاتیاتی لیبارٹریوں میں انتہائی خطرناک پیتھوجینز موجود ہیں۔ امریکی حکومت کو سچ پر پردہ ڈالنے کی کوششیں بند کرنی چاہیے اور روس، یوکرین، نیٹو اور اقوام متحدہ کے ساتھ ان حیاتیاتی لیبارٹریوں کے آس پاس علاقے میں جنگ بندی کے لیے تعاون کرنا چاہیے تا وقتیکہ ان سہولیات کو محفوظ رکھنے اور پیتھوجینز کو تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل نہ ہو جائے۔