ایرانی جوہری مذاکرات کی معطلی کوئی "تعطل" نہیں ہے، ایرانی وزار ت خارجہ

2022/03/15 11:20:56
شیئر:

چودہ تاریخ کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان خطیب زادہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایرانی جوہری معاملے سے متعلق جامع معاہدے میں شامل فریقین کے درمیان مذاکرات کی معطلی کا مطلب "تعطل" نہیں ہے اور مختلف سطحوں پر مذاکرات بدستور جاری ہیں .

 خطیب زادہ نے کہا کہ ویانا مذاکرات کے حوالے سے امریکی پالیسی میں اکثر بدلاو آیا ہے جو   مذاکرات میں بارہا تاخیر کا سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے مذاکرات کے لیے "ڈیڈ لائن" متعین کرنا، جھوٹا پروپیگنڈہ کرنا اور جھوٹے حقائق کی اشاعت کی کوششوں کا مقصد ایران کو اپنے قومی مفادات سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنا ہے۔ خطیب زادہ نے مزید کہا کہ موجودہ ویانا مذاکرات محض ایک قلیل مہلت ہے، اور ابھی بھی کچھ ایسے معاملات ہیں جن کے لیے امریکہ کو سیاسی فیصلوں کی ضرورت ہے۔

مذاکرات کے آخری دور کے لیے ویانا واپس جائیں گے لیکن ابھی اس مرحلے کی نوبت نہیں آئی ہے ، ہم امریکی ردعمل  کے منتظر ہیں۔