امریکہ کی جانب سے دوسرے ممالک کے سماج ، معاش اور بین الاقوامی قواعد کو نظر انداز کرتے ہوئےتعزیری اقدامات کا غلط استعمال

2022/03/16 11:01:05
شیئر:

ایک طویل عرصے سے، امریکہ نے  اپنی  بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے عالمی اقتصادی مالیاتی نظام میں اپنی  غالب حیثیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  اکثر نام نہاد "جمہوریت "  "انسانی حقوق"اور  "قومی 

سلامتی" کے علم کی آڑ میں اپنی منشاء کے مطابق  دوسرے ممالک کے خلاف تعزیری اقدامات کا استعمال کیا ہے ۔ امریکی "نیوز ویک"  نے  براہ راست نشاندہی کی کہ  "واشنگٹن کی جانب سے پابندیاں عائد کرنا ایک وطیرہ بن چکا ہے  ،یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے کہ ایک 5 سالہ  بچے کو ٹافی کی لت لگ جائے ."

"واشنگٹن پوسٹ" نے بھی ایک مضمون   شائع کیا جس میں کہا گیا ہےکہ بیس سالہ  "انسداد دہشت گردی جنگ" ، زوال پزیر معیشت  ، پولرائزیشن، اور نوول کورونا وائرس وبا کے باعث  امریکہ کی طاقت کمزور ہو چکی ہے . "مایوس  امریکی صدورکے ہاتھوں میں" تیر"  کم سےکم تر ہوتے جا رہے ہیں.لہذا وہ سب سے پہلے یہی سوچتے ہیں کہ  پابندیوں کا استعمال کیا جائے  "