کووڈ-19 کا شکار ہونے والے بچوں کو تکلیف دہ صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے

2022/03/16 16:27:51
شیئر:

امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس کے مطابق امریکہ میں وبا کے بعد سے تقریباً 12.7 ملین سے زیادہ بچے کووڈ-19 کی وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ عام طور یہ وائرس بچوں کو اتنا شدید متاثر نہیں کرتا جتنا  بالغوں کو متاثر کرتا ہے۔ تاہم وائرس کا شکار ہونے والے بچے علاج کے دوران مشکل اور تکلیف دہ صورت حال سے گزرتے ہیں۔ مثلاً امریکہ میں زیرعلاج کئی بچے ایسے ہیں جن کے والدین میں سے ایک یا دونوں کووڈ-19 کا شکار ہو کر اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ یہ صورت حال بچوں پر نفسیاتی دباؤ کو بڑھا دیتی ہے۔ بہت سے بچے ایسے ہیں جو کووڈ-19 کا شکار ہوجاتےہیں تو ان کے والدین وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے انہیں گلے نہیں لگا پاتے۔ 
بچوں کے اس کے طرح  مسائل اور الجھنیں بیماری کی تکلیف سے کہیں  زیادہ مشکل اور تکلیف دہ ہیں۔