چین کا امریکہ میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار

2022/03/16 11:16:41
شیئر:

چین کے نمائندے نے 15 تاریخ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 49 ویں اجلاس میں بچوں کے خلاف تشدد سے متعلق سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے امریکہ میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا۔

چین کے نمائندے نے کہا کہ امریکہ نے تارکین وطن کے بچوں کو طویل عرصے سے امیگریشن حراستی مراکز میں رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بچوں کو تشدد اور بدسلوکی کا سامنا ہے  اور  تارکین وطن کے بچوں کو جبراً ان کے والدین سے بھی الگ کیا جاتا ہے۔ چین نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ اس حوالے سے درست اقدام کرے گا۔  علاوہ ازیں  چین کے نمائندے نے کہا کہ امریکہ میں وسیع  پیمانے پر  "گن وائلنس " اور اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، 2021 میں امریکہ میں گن وائلنس کے باعث مجموعی طور پر 44750 افراد ہلاک ہوئے ، جن میں سے 1533 ایسے نوجوان بھی  ہیں جن کی عمریں  سترہ سالہ سے کم تھیں ۔ان واقعات میں  40,359 افراد  زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سترہ سال سے کم عمر کے  4,107 افراد بھی شامل ہیں  ۔  چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ گن وائلنس کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے اور بچوں  کی زندگی کے حقوق کا مؤثر طریقے سے تحفظ کرے۔