امریکہ کے لئے وبا کے دوسالہ عرصے کے دوران سامنے آنے والے پانچ بڑےچیلنجز

2022/03/16 16:35:30
شیئر:

دو سال قبل عالمی ادارہ صحت نے نوول کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری کو عالمی وبا قرار دیا تھا۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک امریکی میں دس لاکھ سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ کیسز میں کمی کے باوجود امریکہ  کو اب بھی پانچ بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔  پہلا صحت عامہ کے شعبے پر عوامی اعتماد کو بحال کرنا، دوسرا ہنگامی وبائی صورت حال کے خلاف ردعمل  کے فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنانا، تیسرا  عالمی برادری کو  ویکسین فراہم کرنا، چوتھا چھوٹے بچوں کی ویکسی نیشن کرنا اور پانچواں وبا کی اگلی لہر، اور مستقبل کے وبائی امراض کے مقابلے  کی تیاری کرنا شامل ہیں۔