شام کے خلاف امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی دہشت گردانہ جنگ بدستور جاری ہے ،شامی وزارت خارجہ

2022/03/17 11:43:24
شیئر:

سولہ مارچ کو شام کے بحران کو شروع ہوئے پورے 11 سال ہو چکے ہیں۔اس موقع پر امریکہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے جاری کردہ بیانات کے جواب میں شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ شام کے خلاف امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی دہشت گردانہ جنگ بدستور جاری ہے۔ 11 سالوں سے جاری اس جنگ کا بنیادی مقصد شام کی ثقافتی، اقتصادی اور سماجی ترقی کو روکنا، شام کی ترقیاتی کامیابیوں اور قومی بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا، شامی نوجوانوں کا خون بہانا اور ملک کے وقار، خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کو تباہ کرنا تھا۔

علاوہ ازیں شام کی وزارت خارجہ نے کہا کہ یوکرین کے واقعے میں امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی کھلم کھلا مداخلت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ یوکرین بحران کے ذمہ دار ہیں اور ان کا مقصد محض اپنے محدود مفاد کی تکمیل اور اپنی بالادستی سے عالمی وسائل کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ شام میں بھی ایسا ہی کیا گیا ہے۔