سلامتی کونسل نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کے مینڈیٹ میں توسیع کر دی

2022/03/18 11:39:14
شیئر:

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سترہ تاریخ کو ایک قرارداد کی منظوری دی جس  کے تحت افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کے مینڈیٹ میں مزید ایک سال یعنی  17 مارچ 2023 تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 مذکورہ قرارداد کے مطابق، افغانستان میں اقوام متحدہ کا امدادی مشن اور  مسئلہ افغانستان کے حوالے سے یو این سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی، افغانستان میں  تمام متعلقہ سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے،اور افغان عوام کی مدد کے لیےموجودہ انتظامیہ کے ساتھ خاطر خواہ رابطہ جاری  رکھیں گے۔
مذکورہ قرارداد ناروے کی جانب سے پیش کی گئی  تھی۔