اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے سلامتی کونسل سےیوکرین میں امریکی بائیو لوجیکل لیبارٹریز پر ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا

2022/03/18 16:10:16
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 18 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے یوکرین کے مسئلے پر ایک سلسلہ وار تبصرہ کیا۔
واسیلی نیبنزیا نے کہا کہ یوکرین کو امریکی فوجی امداد جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہےاور یوکرین اب بھی مغربی ممالک کی جغرافیائی سیاسی جدوجہد میں ایک پیادے کے طور پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ 18 تاریخ کو یوکرین میں قائم امریکی بائیو لوجیکل لیباریٹریز پر ہنگامی اجلاس منعقد کرے۔