سیاہ فام باشندوں کے حق میں ہونے والے مظاہرے وقت کے ساتھ دم توڑ جائیں گے، امریکی پولیس

2022/03/18 16:18:11
شیئر:

دی نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس کے افسران کی اکثریت یہ خیال کرتی ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ" بلیک لائف میٹرز" کے عنوان سے سیاہ فام باشندوں کے حق میں جاری مظاہرے دم توڑ جائیں گے۔ حال میں میری لینڈ-نیشنل کیپیٹل پارک پولیس کے ایک سیاہ فام افسر مارک میلز نے ایک قانونی درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے افسران اور ساتھیوں کی جانب سے نسل پرستانہ جملوں اور رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نیو یارک ٹائم کی رپورٹ کے مطابق دوسری جانب سفید فام پولیس افسران کا کہنا ہے کہ اس طرح کی درخواستیں اور مظاہرہ ایک وقتی لہر ہیں جو آہستہ آہستہ ماند پڑ جائیں گے یا دم توڑ جائیں گے۔