انسانی حقوق کونسل میں امریکہ ،کینیڈا اور آسٹریلیاکے قدیم مقامی باشندوں کے حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق ضمنی اجلاس

2022/03/19 16:45:34
شیئر:

اٹھارہ مارچ کو انسانی حقوق کونسل کے 49 ویں اجلاس کے دوران، امریکہ ،کینیڈا اور آسٹریلیا کے قدیم مقامی باشندوں کے حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق ضمنی اجلاس منعقد ہوا۔

جینیوا میں اقوام متحدہ کے لیے چینی وفد کے منسٹرجیانگ دوان نے  چینی وزارت خارجہ کی جاری کردہ حالیہ رپورٹ  " امریکہ میں اصلی مقامی باشندوں کی نسل کشی کے تاریخی حقائق اور حقیقی ثبوت "سے آگاہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ امریکہ نے قتل عام،بے دخل کرنےاور جبری انضمام جیسے طریقے اختیار کر کے ان مقامی باشندوں کے حق بقا ،سیاست،معیشت اور ثقافت سمیت دیگر بنیادی حقوق و مفادات کو چھینا ہے۔امریکہ ،کینیڈا اور آسٹریلیا کو سنجیدگی سے اپنی غلطی پر غور کرنا چاہیئے ،مقامی باشندوں کے خلاف جرائم کی تحقیقات کرنی چاہیں اور ان کی ذمہ داریاں اٹھانی چاہیے۔      

وینزویلا کے مستقل نمائندے نے کہا کہ امریکہ ،کینیڈا اور آسٹریلیا میں انسانی حقوق  کی صورتِ حال تشویشناک ہیں۔ان ممالک میں طویل مدت سے  اصلی مقامی باشندوں کے ساتھ  امتیازی سلوک روا رکھا گیا ہے ،تاہم مغربی میڈیا نے اس کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا ہے۔ان ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی توجہ دی جانی چاہیئے۔