روسی ریاست ڈوما کے چیئر مین کی عراق اور لیبیا پر امریکی حملوں کی مذمت

2022/03/20 17:52:23
شیئر:


20 مارچ کو روسی ریاست ڈوما کے چیئرمین وولوڈن نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ امریکہ نے 19 سال قبل عراق پر حملہ کیا تھا۔مختلف فریقوں کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ برسوں میں تقریباً پانچ لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور خطے میں خونریزی مسلسل جاری ہے ۔ 
اس وقت کےامریکی وزیر خارجہ ،کولن پاول نے بین الاقوامی برادری کے سامنے نام نہاد حیاتیاتی ہتھیاروں کا نمونہ پیش کیا جو امریکی فوجی کارروائی کا جواز بنا ۔تاہم عراق میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار بالکل نہیں ملے اور کولن پاول نے اعتراف کیا کہ انہوں نے دنیا سے جھوٹ بولاتھا۔
 امریکہ کا مقصد بہت واضح ہے ، وہ درحقیقت  عراق کے تیل پیدا کرنے والے علاقوں پر کنٹرول چاہتا تھا ۔ امریکہ ہمیشہ وہیں نظر آئے گا جہاں ان کے معاشی مفادات مضمر ہیں۔ اس کے علاوہ امریکہ کی جانب سے لیبیا میں فوجی آپریشن کو11 سال ہوچکے ہیں اور اس کا مقصد بھی یہی تھا۔لیبیا   پر  حملے کو بھی بعد میں ایک "غلطی"کہا گیا اور اس غلطی سے لیبیا کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔