جاپان اوربھارت کے وزرائے اعظم کی بات چیت

2022/03/20 16:22:06
شیئر:

 جاپانی وزیر اعظم کشیدا فومیاآج کل بھارت کے دورے پر ہیں ۔ جاپانی وقت کے مطابق انیس مارچ کو انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ  ملاقات کی  جس کے اختتام پر مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔

جاپانی وزیرِ اعظم نےکہا کہ سلامتی کے شعبے میں جاپان-بھارت تعاون کو مضبوط بناناچاہیئے اور "ٹو پلس ٹو" وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع بات چیت کے دوسرے دور کاجلد از جلد انعقاد کیا جانا چاہیئے۔

کشیدا فومیا کا کہنا تھا کہ جاپان اور بھارت کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنایا جائے گا اور آنے والے پانچ برسوں میں جاپان، بھارت میں پانچ ٹریلین ین کی سرمایہ کاری کرےگا۔