امریکہ میں اومیکرون کے ذیلی متغیر وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد میں اضافہ

2022/03/20 16:20:03
شیئر:

18 مارچ کو سی ڈی سی کے اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ میں Omicron BA.2 کے ذیلی ویریئنٹ سے منسلک کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور پچھلے ہفتے اس ویریئنٹ کے پھیلاؤ میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔ 

اعدادوشمار  کے مطابق  اس وقت نیو یارک اور نیو جرسی میں اس متغیر وائرس  سے متاثرہ کیسز ،کووڈ-۱۹ سے متاثرہ کل کیسز کا انتالیس فیصد ہیں جب کہ پورے امریکہ میں اسی ویریئنٹ سے متاثرہ کیسز تمام کیسز کا پچیس فیصد ہیں ۔  

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے نشاندہی کی ہے کہ ابتدائی تحقیقی اعداد و شمار کے مطابق  Omicron BA.2  زیادہ آسانی سے پھیلتاہے۔ تاہم  وائٹ ہاؤس کے آنے والے نئے کورونا وائرس کوآرڈینیٹر ،ڈاکٹر آشیش جھا نے کہا کہ چونکہ زیادہ تر لوگوں کو ویکسین اور بوسٹر شاٹس لگ چکی ہیں لہذا اس متغیر ویریئنٹ سے ملک میں مصدقہ کیسز میں اضافے کا امکان کم ہے۔