افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کے اختیارات میں توسیع

2022/03/20 16:33:02
شیئر:

 جمعرات کو، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کے اختیارات کو 17 مارچ 2023 تک توسیع دینے کی قرارداد منظور کی۔افغانستان کی نگراں حکومت نے وسطی ایشیائی ملک میں اقوام متحدہ کےمشن میں اس  توسیع کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ، افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی توسیع افغانستان کے مفاد میں ہے، جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔

افغانستان کی عبوری حکومت کے ترجمان اور اطلاعات و ثقافت کے نائب وزیر  ذبیح اللہ مجاہد  نے کہا کہ" ہمیں امید ہے کہ اقوام متحدہ کے ذریعے، بین الاقوامی برادری امارت اسلامیہ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط اور باضابطہ بنائے گی، ساتھ ہی ساتھ انسانی، طبی اور تعمیراتی شعبوں میں افغانستان کے لوگوں کی مدد کرے گی۔"

   گزشتہ سال اگست کے وسط میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان میں امنِ عامہ کی  صورت حال مجموعی طور پر پرسکون  رہی تاہم  ملک میں بے روزگاری کی بلند شرح اور بڑھتی ہوئی غربت کے ساتھ معاشی صورت حال ابتر ہو گئی ہے۔