یوکرین اسرائیل میں روس کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتا ہے،زیلینسکی

2022/03/21 09:35:55
شیئر:



مقامی وقت کے مطابق 21 تاریخ کی صبح یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ یوکرین اسرائیل میں روس کے ساتھ مذاکرات کی امید رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم  نفتالی بینیٹ یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات کے انعقاد کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ "یہ بالکل ممکن ہے کہ یروشلم امن تلاش کرنے کے لیے صحیح جگہ ہو۔"

اس کے علاوہ، زیلنسکی نے یہ بھی کہا کہ وہ برطانوی وزیر اعظم جانسن کے ساتھ ایک اتفاق پر پہنچ چکے ہیں کہ برطانیہ  جی سیون   اور نیٹو کے سربراہی اجلاس میں یوکرین کی حمایت کے لیے مخصوص منصوبے پیش کرے گا۔