امریکی صدر نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

2022/03/21 09:28:37
شیئر:



امریکی صدر جو بائیڈن 24 مارچ کو بیلجیئم کے شہر برسلز میں ہونے والے نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اگلے ہفتے یورپ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ روس اور یوکرین کے تنازع کے حوالے سےنئے اقدامات کا اعلان کریں  گے۔
اس معاملے سے باخبر  افراد نے کہا کہ امریکی اور یورپی اہلکار حالیہ دنوں میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں نئے اقدامات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ ان اقدامات میں روس پر پابندیوں کا ایک نیا دور اور روسی توانائی کی مصنوعات کی درآمد پر مزید پابندیاں شامل ہو سکتی ہیں۔
امریکی اور یورپی حکام نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ یوکرین کو مزید مدد فراہم کرنے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے، جن میں نئی فوجی یا مالی امداد شامل ہے۔