چینی مسافر بردار طیارے کے حادثے پر اقوام متحدہ اور پاکستان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں اور حکومتوں کا اظہار افسوس

2022/03/22 15:23:58
شیئر:

اکیس مارچ کو چین کا ایک مسافر طیارہ جس میں 132 افراد سوار تھے،جنوبی چین کے گوانگ شی ژوانگ خود اختیار علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس المناک حادثے پر  عالمی تنظیموں ،متعدد ممالک کے سیاسی رہنماؤں اورسرکاری اداروں کی جانب سے چین کے ساتھ افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔
 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجیرک نے چائنا میڈیا گروپ کے صحافی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ ، مسافر طیارے کے حادثے پر چین سے اظہارِ تعزیت کرتا ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اکیس تاریخ کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ہم ،چینی مسافر طیارے کےحادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں اور چینی بہن بھائیوں کےساتھ ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔
وینزویلا اور اردن کی وزارت خارجہ نے بھی اس حادثے پر  ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔