یوکرین روس مذاکرات میں سمجھوتے کا فیصلہ یوکرین میں ریفرنڈم سے کیا جائے گا۔ یوکرینی صدر

2022/03/22 09:29:48
شیئر:



مقامی وقت کے مطابق،اکیس مارچ کو یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین روس کے ساتھ مذاکرات میں جو حتمی سمجھوتہ کرے گا اس کا فیصلہ یوکرین میں ریفرنڈم کے ذریعے کیا جائے گا۔

یوکرین کے قومی ٹیلی ویژن اور ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ ان مسائل میں ڈونباس اور کریمیا میں سکیورٹی کے مسائل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ زیلنسکی نے یہ بھی کہا کہ روس نے یوکرین کو الٹی میٹم دیا ہے، جب تک الٹی میٹم کی شرائط پوری ہوں گی، جنگ بندی کی جا سکتی ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ کریمیا اور ڈونباس کے مسئلے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کریمیا اور ڈونباس سے متعلق مسائل سب کے لیے بھاری تاریخ رکھتے  ہیں، یوکرین کی جانب سے سکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد ہی اس معاملے پر بات ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ زیلنسکی نے میڈیا کو بتایا کہ نیٹو کے کچھ ممالک یوکرین کے لیے سکیورٹی کی ضمانتیں دینے کے لیے تیار ہیں۔ اگرچہ یہ ممالک یوکرین کو نیٹو کا 100 فیصد رکن نہیں بنا سکتے، لیکن وہ ہر وہ کام کرنے کو تیار ہیں جو نیٹو کر سکتا ہے، جس طرح یوکرین نیٹو کا رکن ہے۔