جنگلات کو خطرے میں ڈالنے والی غیر پائیدار پیداوار اور کھپت کے انداز کو ختم کیا جائے،یو این سیکرٹری جنرل

2022/03/22 10:06:15
شیئر:

21 تاریخ کو، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گویترس نے بین الاقوامی برادری سے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر جنگلات کو خطرے میں ڈالنے والی غیر پائیدار پیداوار اور کھپت کے انداز کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدام کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس سال جنگلات کے عالمی دن کا تھیم "جنگلات اور پائیدار پیداوار اور استعمال" ہے۔ گویترس نے اس دن ایک تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات، ان کا پائیدار انتظام اور وسائل کا استعمال موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے اور انسانی خوشحالی اور بہبود کو فروغ دینے کی کلید ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو  پیداوار اور کھپت کے غیر پائیدار نمونوں کو ،جو جنگلات کو خطرے میں ڈالتے ہیں، ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات  کرنے چاہییں اور متعلقہ ممالک اور لوگوں کو مدد فراہم کرنی چاہیے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2012 میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس کے مطابق ہر سال 21 مارچ کو "جنگلات کے عالمی دن" کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس عالمی دن کا مقصد رکن ممالک کی حوصلہ افزائی کرنا ہے  کہ وہ مختلف سرگرمیاں منعقد کریں اور جنگلات کی اہمیت کے بارے میں لوگوں میں  شعور کو  اجاگر کریں۔