امریکہ، اقلیتوں کے حقوق و مفادات کا ٹھوس تحفظ کرے ،انسانی حقوق کونسل میں چینی مندوب کی تقریر

2022/03/23 15:31:51
شیئر:

بائیس مارچ کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے 49ویں اجلاس میں اقلیتی مسائل پر خصوصی نمائندے  کے ساتھ بات چیت  کے دوران چینی مندوب نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اقلیتوں کے حقوق و مفادات کا ٹھوس تحفظ کرے۔
چینی مندوب نے کہا کہ ماضی میں امریکہ نے مقامی باشندوں کے خلاف نسل کشی کا ارتکاب کیا اور اب بھی امریکہ میں نسل پرستی اور نسلی امتیاز موجود ہے۔افریقی وایشیائی نژاد افراد ، مسلمانوں اور امیریکن انڈینز سمیت اقلیتوں کےحقوق و مفادات کی سنگین خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں ۔وہ اکثر قانون کے نفاذ کے لیے پولیس کے متشدد طریقہِ کار اور نفرت انگیز جرائم سے متاثر ہوتے ہیں،سیاست،معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں وہ مرکز ی دھارے سے دور ہیں ۔بےروزگاری ،غربت اور کووڈ-۱۹ سے متاثر ہونے کی شرح کے لحاظ سے بھی اقلیتی گروپ کی تعدادسفید فام افراد سے کہیں زیادہ ہے۔
چین کی رائے ہے کہ  انسانی حقوق کونسل اور اقلیتی مسائل پر خصوصی نمائندے کو امریکہ میں اقلیتوں کے حقوق و مفادات کے مسئلے پر مسلسل توجہ دینی چاہیئے۔