امریکہ خفیہ حیاتیاتی ہتھیاروں کے پروگرامز چلا رہا ہے، امریکی ماہر

2022/03/24 11:26:09
شیئر:



امریکہ میں فورٹ ڈیٹرک فوجی اڈے اور یوکرین سمیت تقریباً 30 ممالک میں 300 سے زائد  امریکی حیاتیاتی لیبارٹریوں نے کیا کیا ہے؟ حال ہی میں گلوبل ٹائمز کے رپورٹر کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں امریکی تاریخ دان جیفری کے نے کہا کہ میرے خیال میں امریکہ خفیہ حیاتیاتی ہتھیاروں کا پروگرام چلا رہا ہے۔ جیفری کے ، نے طویل عرصے سے کوریائی جنگ میں جراثیمی جنگ کے امریکی نفاذ کی تاریک تاریخ کا مطالعہ کرنے کے لیے خود کو وقف کر رکھا ہے۔ وہ کتاب  "دی کور اپ آف گوانتانامو" کے مصنف ہیں، جس نے امریکہ کے تشدد کے برے عمل کو بے نقاب کیا ہے۔

انہوں نے صحافی کو بتایا کہ حالیہ برسوں میں امریکہ کی طرف سے جاری کی گئی دستاویزات نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ "امریکہ نے کوریا کی جنگ میں حیاتیاتی ہتھیاروں کا استعمال کیا، اور، واحد ملک کے طور پر امریکہ نے متعدد جنگوں میں جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیار استعمال کیے ہیں، امریکہ اب بھی متعلقہ ہتھیاروں کا استعمال جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے جس  نے دنیا کو پریشان کر رکھا ہے۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ امریکی حکومت سچائی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے اور بائیولوجیکل ویپن کنونشن کے تحت تصدیقی طریقہ کار کے قیام کی مخالفت کرتی ہے۔ بین الاقوامی برادری کو جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ امریکہ پر زور دیا جائے کہ وہ مزید معلومات جاری کرے اور ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دے جس میں اعلیٰ سطحی حکام شامل ہوں۔