افغان طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر پابندی افسوسناک ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

2022/03/24 10:02:01
شیئر:



23 مارچ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے ایک بیان جاری کیا جس میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ افغانستان میں طالبان حکام نے لڑکیوں کی مڈل اور ہائی اسکول کی تعلیم معطل کر دی ہے۔ گوئترس  نے کہا کہ افغان طالبان کے بار بار وعدوں کے باوجود چھٹی جماعت سے اوپر کی لڑکیوں کے لیے اسکولوں کا   دوبارہ نہ کھولا جانا افغانستان کے لیے مایوس کن اور تکلیف دہ ہے۔تعلیم سے انکار نہ صرف خواتین اور لڑکیوں کے تعلیم کے مساوی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے، بلکہ یہ افغان خواتین اور لڑکیوں کے بے پناہ تعاون کے پیش نظر ملک کے مستقبل کو بھی خطرے میں ڈالتا ہے۔

گوئترس نے افغان طالبان کے حکام پر زور دیا کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے تمام طلباء کے لیے اسکول کھول دیں۔