نیویارک شہر میں معاشی خلیج مزید واضح ہو رہی ہے، بلومبرگ کی رپورٹ

2022/03/24 11:24:07
شیئر:



معروف امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق نیویارک شہر میں معاشی خلیج مزید واضح ہو رہی ہے۔ شہر کی اشرافیہ کے پاس دولت کی ریل پیل کی وجہ سے بظاہر نیویارک شہر میں اپارٹمنٹس کی فروخت تیز ہور ہی ہے،معروف ریستوران ایک مرتبہ پھر سے بھرپور انداز میں بکنگ کر رہے ہیں اور کووڈ-19 کے مینڈیٹ ختم ہورہے۔ لیکن دوسری طرف شہر کے متوسط طبقے کے معاشی درد میں کوئی کمی نہیں آئی، بے روزگاری میں دگنا اضافہ ہو چکا ہے۔ شہر میں بے روزگاری کی شرح7.6فیصد تک پہنچ چکی ہے، یہ شمالی پڑوسی شہروں  نیو جرسی اور لانگ آئی لینڈ سے بھی بدتر ہے۔

نیویارک کی معیشت اب بھی سست روی کا شکار ہے جس نے نچلے طبقوں پر دباؤ کو بڑھا دیا ہے۔