"شامی عوام کی قیادت اور شامی ملکیت" ہی شامی بحران کے خاتمے کا واحد راستہ ہے،اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب

2022/03/25 09:36:19
شیئر:

24 مارچ کو نیویارک میں شام کے سیاسی اور انسانی مسائل پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا کھلا اجلاس منعقد ہوا۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے ڈائی بنگ نے کہا کہ شام کی آئینی کمیٹی کے کور گروپ کے اجلاس کا ساتواں دور جنیوا میں منعقد ہو رہا ہے جس کا چین خیر مقدم کرتا ہے۔ گیارہ سال کی جنگ نے یہ ظاہر کیا ہے کہ شام کے بحران کے خاتمے کا واحد راستہ "شامی عوام کی زیر قیادت اور شامی ملکیت " کا حامل سیاسی عمل ہے۔ چین نے شام کے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ کھل کر اور تعمیری طور پر خیالات کے تبادلے کریں، باہمی اعتماد کو بڑھائیں اور اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے مشکل سے حاصل کیے گئے اس موقع کا بہتر استعمال کریں۔

ڈائی بنگ نے زور دے کر کہا کہ شام عرب لیگ کا بانی رکن اور عرب دنیا کا اہم رکن ہے۔ عرب لیگ کے بڑے خاندان میں شام کی واپسی سے علاقائی  ہم آہنگی پیدا کرنے کے عمل اور شام کے مسئلے کے جلد حل میں مدد ملے گی۔ چین کو امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ عرب ممالک شام کے ساتھ بات چیت، رابطے اور تعاون کو دوبارہ شروع کریں گے۔