روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اسے نئے شواہد ملے ہیں کہ یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری میں امریکہ ملوث تھا

2022/03/25 11:26:50
شیئر:

روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے 24 تاریخ کو اطلاع دی کہ روسی ماہرین کو نئے شواہد ملے ہیں کہ یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیاروں کے پرزہ جات  کی تیاری میں امریکی محکمہ دفاع براہ راست ملوث تھا۔

ترجمان نے کہا: "روسی وزارت دفاع اب بھی یوکرین میں امریکہ کی خفیہ فوجی حیاتیاتی سرگرمیوں کے بارے میں یوکرین کی حیاتیاتی لیبارٹری کے عملے سے حاصل کردہ دستاویزات کا مطالعہ کر رہی ہے۔ متعلقہ دستاویزات کے مطالعہ کے عمل میں، روسی فوجی تابکاری، کیمیائی اور حیاتیاتی سرگرمیوں کی روک تھام کی فورس کے ماہرین نے نئے حقائق دریافت کیے ہیں جو یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیاروں کے پرزہ جات کی تیاری میں امریکی محکمہ دفاع کی براہ راست شمولیت کو ظاہر کرتے ہیں۔"