20 ویں دوحہ فورم کا آغاز

2022/03/26 16:38:31
شیئر:

26 مارچ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 20 ویں دوحہ فورم کا آغاز ہوا۔
یہ دو روزہ فورم "ایک نئے دور کے لیے تبدیلی" کے موضوع پر منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں جیو پولیٹیکل سیاسی اتحاد اور بین الاقوامی تعلقات، مالیاتی نظام اور اقتصادی ترقی، قومی دفاع، سائبر اور فوڈ سیکیورٹی،موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی سمیت دیگر موضوعات  شامل ہیں۔  فورم کے دوران متعدد ذیلی فورمز اور سیمینارز منعقد ہوں گے۔ دنیا بھر سے آئے سیاست دان، کاروباری  رہنماء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ سینکڑوں ماہرین ان  موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے اور عالمی چیلنجوں مثلاً موسمیاتی تبدیلی، کووڈ- ۱۹ کی وبا، خواتین کے حقوق اور پناہ گزینوں کے بحران کا حل تلاش کریں گے۔
دوحہ فورم ایک عالمی ڈائیلاگ پلیٹ فارم میں ڈھلنے کے لیے پرعزم ہے جس کا انعقاد عام طور پر ہر سال کیا جاتا ہے۔اگرچہ 20 ویں دوحہ فورم کا انعقاد 2020 میں کیا جانا تھا، لیکن  وبا کی وجہ سے اسے رواں سال تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا  تھا۔