امریکی شہر نیویارک میں جرائم میں اضافہ

2022/03/27 15:57:35
شیئر:

25 تاریخ کو رائٹرز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق امریکی ادارے "مارننگ کنسلٹ" نے چوبیس مارچ کو ایک سروے نتائج جاری کیے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی شہر نیویارک میں جرائم کی شرح میں اضافے کے باعث نصف ملازمت پیشہ افراد اپنی سلامتی کی خاطر شہر سے باہر منتقل ہونے پر غور کررہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نیویارک میں نو ہزار ملازمت پیشہ افراد نے سروے میں حصہ لیا اور   84 فیصد کے خیال میں شہر میں سلامتی صورتحال گزشتہ دو سالوں میں خراب ہوئی ہے۔