ایرانی جوہری معاہدے سے متعلق ویانا مذاکرات ایک معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں ،ایرانی وزیر خارجہ

2022/03/27 15:29:47
شیئر:

چھبیس تاریخ کو ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری معاہدے سے متعلق ویانا مذاکرات ایک معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور بہت کم حل طلب اختلافات باقی بچے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل این ریکا مورا تہران پہنچ رہے ہیں اور  فریقین کے درمیان موجودہ صورتحال پر مزید تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ عبداللہیان نے اس بات پر زور دیا کہ تاحال حالیہ مذاکرات کے کسی معاہدے تک نہ پہنچنے کی وجہ امریکہ کی جانب سے اٹھائے گئے چند مسائل ہیں جن پر اختلاف رائے پایا جاتا ہے ، بالخصوص کچھ ایرانی اداروں اور افراد کو پابندیوں کی فہرست سے نکالنا مذاکرات کے اہم موضوعات میں سے ایک ہے، جس میں پاسداران انقلاب کا مسئلہ بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے 2019میں ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا، اور پاسداران انقلاب کے تحت کئی تنظیموں، اداروں اور اہلکاروں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔