امریکی ریاست کولوراڈو کے جنگل میں لگنے والی آگ کے باعث 19 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا

2022/03/27 16:44:12
شیئر:

امریکی ریاست کولوراڈو کی بولڈر کاؤنٹی میں 26 تاریخ کی دوپہر کو جنگل میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے تیزی سے پھیلاو کے باعث مقامی ایمرجنسی ریسکیو ڈیپارٹمنٹ نے انخلاء کا حکم جاری کیا  جس کے تحت  19,000 افراد کو دیگر مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔ 

ایسوسی ایٹڈ پریس نے مقامی فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ آگ اسی روز  تقریباً  دوپہر دو  بجے لگی اور شام تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا  ۔ آگ 50 ہیکٹر  رقبے تک پھیل چکی ہے ۔ 
آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی  ہے ۔ یاد رہے کہ پچھلے سال  بولڈر کاؤنٹی کے جنگل میں لگنے والی آگ کی وجہ سے تقریباً 1,100 مکانات اور دیگر عمارتیں جل گئی تھیں، جس سے کم از کم  51.3  کروڑ  ڈالر کا معاشی نقصان ہوا تھا۔