روس پر امریکی پابندیوں کے دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے

2022/03/28 16:41:12
شیئر:

یہ افسوس کی بات ہے کہ نیٹو کے موجودہ رہنما اتنے کوتاہ بین ہیں کہ  وہ اپنی موجودہ پالیسیوں کے طویل مدتی نتائج پر غور نہیں کر رہے ہیں۔کوئی نہیں جانتا کہ مغربی پابندیوں کے روسی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے .شاید ان پابندیوں کا مقصد روس میں حکومت کی تبدیلی ہے۔ لیکن ایٹمی ہتھیاروں کی حامل ایک غیر مستحکم بڑی طاقت کے بارے میں ایسا سوچنا بھی خوفناک ہے۔ نیز، پابندیوں کے نتیجے میں امریکہ اور یورپی یونین کے لیے بے شمار منفی اثرات، یہاں تک کہ تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔

مزید برآں، روسی تیل اور گیس کی فروخت کے خلاف پابندیوں سے نہ صرف روسی شہریوں بلکہ دنیا بھر کے عوام بشمول امریکہ اور یورپ کے متوسط طبقے کو بھی نقصان پہنچے گا ۔ ہر جگہ غریب لوگ ہی سب سے زیادہ متاثر ہوں گے کیونکہ ایندھن، خوراک، ٹرانسپورٹیشن اور تقریباً ہر چیز کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔