گلوبل ٹائمز کے ساتھ انٹرویو میں امریکی مورخ کے اہم انکشافات

2022/03/28 16:50:58
شیئر:

حال ہی میں گلوبل ٹائمز کو ایک اہم انٹرویو دیتے ہوئے نامور امریکی پروفیسر اور تاریخ دان جیفری کی نے کہا کہ میرے خیال میں امریکہ خفیہ حیاتیاتی ہتھیاروں کا پروگرام چلا رہا ہے۔ انہوں نے دوران انٹرویو انکشاف کیا کہ حالیہ برسوں میں امریکہ کی طرف سے جاری کی گئی دستاویزات سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ امریکہ نے کوریا کی جنگ میں حیاتیاتی ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا اور یہ کہ امریکہ وہ واحد ملک ہے جس نے متعدد جنگوں میں جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، امریکہ اب بھی ایسا  کرسکتا ہے۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکومت اس حوالے سے   سچائی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ امریکی حکام حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن کے تحت تصدیقی طریقہ کار کے قیام کی مخالفت کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو امریکہ پر زور دیناچاہیے  کہ وہ مزید معلومات جاری کرے اور ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دے جس میں اعلیٰ سطحی حکام شامل ہوں۔
ان سے سوال کیا گیا تھا کہ امریکہ فورٹ ڈیٹرکےفوجی اڈے اور یوکرین سمیت تقریباً 30 ممالک میں 300 سے زائد حیاتیاتی لیبارٹریوں میں  کیا کام کر رہا ہے؟