امریکی صدر جوبائیڈن کی حمایت میں ریکارڈ کمی

2022/03/28 10:23:35
شیئر:

27 مارچ کو جاری کردہ رائے عامہ کے نتائج کےمطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی حمایت  کی شرح میں ایک بار پھر ریکارڈ کمی ہوئی  ہے۔
سروے میں دیکھا جا سکتاہے کہ جو بائیڈن کی مجموعی حمایت کی شرح  جنوری میں 43 فیصد تھی جو کم ہو کر 40 فیصد رہ گئی، 55 فیصد امریکیوں نے جو بائیڈن کی بطور صدر کارکردگی کے بارے میں ناپسندیدگی کا اظہار کیا  اور 70 فیصد نے کہا کہ  روس، یوکرین اور دیگر مغربی ممالک کے تنازعات کو  حل کرنے کے لیے جو بائیڈن میں اعتماد کی کمی ہے۔