اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی یوکرین میں جنگ بندی کی اپیل

2022/03/29 11:02:06
شیئر:

اٹھائیس مارچ کواقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے یوکرین میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
اس دن نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں، گوئتریس نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان ایک ماہ سے جاری تنازعے میں ہزاروں افراد ہلاک ، ایک کروڑ افراد بے گھر ہوئے اور اہم بنیادی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ اس کے نتیجے میں پوری دنیا میں خوراک اور توانائی کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں. انہوں نے یوکرین میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تاکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی بنیاد پر  مذاکرات کے ذریعے امن معاہدے  پر اتفاق کیا جاسکے۔