افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس کے دوران "چین ۔ امریکہ ۔ روس پلس " مشاورتی میکانزم کے تحت اجلاس کا انعقاد

2022/03/29 20:56:25
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے انتیس تاریخ کو یومیہ نیوز بریفنگ میں مسئلہ افغانستان کے حوالے سے اجلاس کے بارے میں کہا کہ اجلاس کے دوران "چین ۔امریکہ۔روس پلس " مشاورتی میکانزم کے تحت اجلاس منعقد ہوگا ۔ چینی وزارت خارجہ کے خصوصی ایلچی برائے امور  افغانستان  یوئی شیاو یونگ اجلاس کی صدارت کریں گے اور امریکہ، روس اور پاکستان کے خصوصی نمائندے اجلاس میں شرکت کریں گے۔  چینی وزیر خارجہ وانگ ای   مختلف  فریقوں  کے نمائندوں سے مشترکہ ملاقات کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ چین، امریکہ، روس اور پاکستان افغانستان کے معاملے پر اہم اثر و رسوخ کے حامل ممالک ہیں ۔ ہم منتظر ہیں کہ افغانستان کے ہمسایہ  ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس سے ایک مثبت پیغام دیا جا ئے، مزید اتفاق رائے کا حصول ممکن ہو سکے اور  علاقائی ممالک اور بین الاقوامی برادری کو افغانستان کی پرامن تعمیر نو کے لیے تعاون بڑھانے کی ترغیب دی جائے ۔