امریکہ کو چین سمیت ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے ،سنگاپور کے نامور اسکالرکشور محبوبانی

2022/03/29 10:19:16
شیئر:

حالیہ دنوں امریکی خارجہ پالیسی ویب سائٹ پر کشور محبوبانی سمیت  خارجہ پالیسی پر سات محققین کا ایک مضمون شائع ہوا جس کا عنوان ہے "یوکرین کے بعد امریکہ  کی بڑی حکمتِ عملی" ۔ نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے انسٹی ٹیوٹ آف ایشین اسٹڈیز کے ممتاز محقق کشور محبوبانی نے اس مضمون میں لکھا ہے کہ جنہوں نے یوکرین کو نیٹو میں شامل  کروانےپر زور دیا  اور مغربی ممالک سے ہتھیار فراہم کرنے کو کہا ،ان کو  یوکرین بحران کے حوالے سے اپنی ذمہ داری بھی اٹھانی چاہیے۔انہوں نے یوکرین کو جغرافیائی سیاست میں قربانی کا بکرا بنایا ہے اور پوری دنیا میں افراتفری پیدا کی۔کشور مجبوبانی کی رائے میں اگر ہنری کسنجر کے انتباہ پر سنجیدگی سے غور کیا جاتا تو اس تمام دکھ اورتکلیف سے بچا جا سکتا تھا۔ 
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پالیسی سازوں کو اپنے نظریات تبدیل کرنی چاہئیں  اور صرف اپنے اتحادیوں کی بجائے چین سمیت تمام ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے۔