برکس ممالک کے تحت پیشہ وارانہ مہارتوں کے مقابلے کا آغاز

2022/03/29 15:59:26
شیئر:

برکس ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے چینی وزارت تعلیم کی جانب سے پیشہ وارانہ مہارتوں کے مقابلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ مقابلے مارچ سے نومبر تک جاری رہیں گے۔
چین کی سربراہی میں منعقد ہونے والی یہ پہلے پیشہ وارانہ مہارتوں کے مقابلے ہیں۔ ان مقابلوں کی رہنمائی پانچ برکس ممالک کی حکومتوں کے متعلقہ محکموں کی جانب سے کی جاتی ہے۔ موجودہ ایونٹ میں ڈیجیٹل معیشت، ہائی ٹیک مینو فیکچرنگ، مشین لرننگ اور بگ ڈیٹا سمیت 20 سے زائد مہارتوں میں مقابلے منعقد ہوں گے۔
اس دوران برکس ممالک کے ہزاروں شرکا آن لائن اور آف لائن مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ مقابلے کا فائنل نومبر میں شیامن میں ہوگا۔