دنیا کی یوکرین میں امریکی حیاتیاتی پروگرام کے حوالے سے تشویش

2022/03/30 16:36:01
شیئر:

روسی وزارت دفاع نے حال ہی میں کہا کہ یوکرین میں امریکی مالی اعانت سے چلنے والا فوجی حیاتیاتی پروگرام دریافت ہوا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے  ثبوت سے واضح کیا کہ یہ لیبارٹریز حیاتیاتی ہتھیاروں پر تحقیق کر رہی ہیں۔ موجودہ  وبائی صورتحال کے تناظر میں، اس خبر نے دنیا بھر میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ نولینڈ نے بھی تسلیم کیا کہ یوکرین میں حیاتیاتی تحقیق کی سہولیات موجود ہیں اور کہا کہ امریکہ یوکرین کے ساتھ مل کر روسی مداخلت کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ کچھ میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین میں امریکی سفارت خانے نے ڈیٹا کا کچھ حصہ حذف کر دیا ، اور پھر  کچھ وقت کے بعد فائل ڈاؤن لوڈ کو دوبارہ بحال کر دیا۔یہ  تصدیق کی جا سکتی ہے کہ کچھ فائلیں اور لنکس واقعی تبدیل کیے گئے جن کی وجوہات دلچسپ ہیں۔
امریکہ کی جانب سے حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری کے حوالے سے دنیا کے شکوک بے بنیاد نہیں ہیں۔ اگرچہ امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن میں شامل ہے مگر یہ دنیا کا واحد ملک ہے جس کے پاس کیمیائی ہتھیار بدستور موجود ہیں۔ اگرچہ امریکہ بائیولوجیکل ویپن کنونشن کی پاسداری کا دعویٰ تو  کرتا ہے، لیکن 20 سالوں سے، یہ دنیا کا واحد ملک ہے جس نے کثیر  الجہتی توثیقی نظام کے قیام کی مخالفت کی ہے۔

کیا یوکرین کی حیاتیاتی تجربہ گاہیں ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال ہو رہی ہیں؟ لوگوں کے خوف و ہراس کو دور کرنے اور عالمی آفات سے بچنے کے لیے، امریکہ کو ایک جامع وضاحت کرنی چاہیے اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے کثیر الجہتی توثیق کو قبول کرنے کے لیے پہل کرنی چاہیے۔