روس اور یوکرین کے درمیان تنازعے سے بچا جا سکتا تھا مگر امریکہ نے آگ بھڑکائی اور منافع کمانا جاری رکھا، سینئر ایڈیٹر مالدیپ نیوز نیٹ ورک

2022/03/30 10:55:05
شیئر:

حال ہی میں مالدیپ نیوز نیٹ ورک کے سینئر ایڈیٹر، حمدان شاکر  نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازعے سے بچا جا سکتا تھا لیکن امریکہ حالات کو ہوا دیتا رہا۔
حمدان شاکر کا کہنا تھا کہ امریکہ کی قیادت میں نیٹو ، روس کے سکیورٹی خدشات کو نظر انداز کرتا رہا اور روس کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے مشرق کی جانب توسیع جاری رکھی اور یہی روس اور یوکرین کے درمیان تنازعے کی بنیادی وجہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ نے روس اور یوکرین کے اس مسئلے کے دوران توانائی کی منڈی سے فائدہ اٹھانے کا موقع بھی نہیں جانے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ روس کو قومی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کا حق حاصل ہے۔ یورپی یونین کے زیادہ تر ممالک بھی نیٹو کے رکن ہیں۔اس لیے  اس تنازعے سے ان ممالک کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔یہ روس اور یورپی یونین کے لیے نقصان دہ ہے کیونکہ روس، یورپی یونین کے اہم اقتصادی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

حمدان شاکر کی رائے میں امریکہ کی جانب سے روس پر پابندیاں لگانا اور تنازعات والے علاقوں میں ہتھیار بھیجنا ،امن اور استحکام کے حصول کےلیے کوئی فائدہ نہیں دے گا۔