برطانیہ میں کووڈ۔19 سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافہ

2022/03/30 16:32:14
شیئر:

یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا میں متعدی امراض سے وابستہ مرکز   کے ماہر ایڈون مائیکل نے برطانیہ میں بچوں میں کووڈ۔19 کیسز میں اضافے کی وجوہات کو بچوں میں ویکسینیشن کی کم شرح اور کرسمس سے قبل ہی سماجی پابندیوں کا اٹھانا قرار دیا ہے۔ برطانیہ میں  5 سال سے کم عمر  بچے وہ واحد  گروپ ہے جو ویکسینیشن کے لیے اہل نہیں ہے۔ یہی گروپ گھروں میں وائرل ٹرانسمیشن کے حوالے سے بھی  کمزور ہے۔ یالے میڈیسن کے ماہر امراض اطفال کارلوس اولیویرا کے مطابق چونکہ بچوں کی  نگہداشت دوسروں پر منحصر ہے ، اس لیے متاثرہ گھریلو فرد کی مؤثر طور پر علیحدگی  بہت مشکل ہے۔اسی طرح چھوٹے بچوں میں مستقل طور پر ماسک کا استعمال یا سماجی دوری برقرار رکھنا بھی مشکل ہے۔ماہرین نے امریکہ میں بھی اسی قسم کی صورتحال سے متعلق خبردار کیا ہے۔