روس نے یوکرین میں امریکی فوجی حیاتیاتی سرگرمیوں کو "شیطانی منصوبہ" قرار دے دیا

2022/03/31 16:51:35
شیئر:

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے یوکرین میں امریکی فوجی حیاتیاتی سرگرمیوں کو "شیطانی منصوبہ" قرار دیا ہے۔اس سے قبل زاخارووا نے کہا تھا کہ روس یوکرین میں امریکی فوجی اور حیاتیاتی سرگرمیوں  سے متعلق حقائق کی جانچ کے لیے حیاتیاتی اور مہلک ہتھیاروں کے کنونشن کے تحت مشاورتی طریقہ کار کو زیر غور لانے سے انکار نہیں کرتا ہے۔روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ تاحال یوکرین میں سامنے آنے والی لیبارٹریز دنیا بھر میں پھیلی 300 سے زائد امریکی حیاتیاتی لیبز کا صرف ایک حصہ ہیں اور روس اس حوالے سے  نئے شواہد پیش کرے گا۔
یاد رہے کہ 6 مارچ کو، روسی وزارت دفاع نے اطلاعات دی تھی  کہ یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیاروں کے اجزاء کی تیاری کے لیے لیبارٹریز موجود  ہیں اور ان  سرگرمیوں کی مالی اعانت پینٹاگون سے ہوتی ہے۔