چین نے وبا پر قابو پانے کے لیے انتہائی سخت اقدامات کیے ہیں۔ عالمی ادارہِ صحت

2022/03/31 10:49:53
شیئر:

30 مارچ کو عالمی ادارہِ صحت نے کووڈ-۱۹ کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ڈبلیو ایچ او کے ہیلتھ ایمرجنسی پراجیکٹ کے سربراہ مائیکل ریان نے کہا کہ چین نے اس وبا پر قابو پانے کے لیے انتہائی سخت اقدامات کیے ہیں اور انفیکشن کی شرح، اموات کی شرح اور ہسپتال میں داخل ہونے والوں کی شرح بہت کم ہے۔ چینی کی معیشت اور معاشرہ، وبا کے دوران بھی بہترین انداز میں کام جاری رکھ سکتے ہیں ۔ 
مائیکل ریان کا کہنا تھا کہ  وبا سے کامیابی کے ساتھ چھٹکارا پانے کے لیے ڈیٹا پر مبنی، مرحلہ وار طریقہ اختیار کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس  یقین کا اظہار کیا کہ  چینی حکومت لوگوں کو ممکنہ حد تک تحفظ فراہم کرے گی۔ چین میں بے حد ذہین لوگ، بہترین سائنسدان اور صحت عامہ کے اعلی ماہرین ہیں جو حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں اور وبا کے خلاف  جنگ میں پہلے جیسی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔